14 جون 2013 - 19:30
بحرین میں مساوات سیاسی تعاون کے لئے اہم

بحرین میں جمعیت الوفاق ملی نے کہا ہے کہ مساوات اور برابری کے اصول ہر طرح کے سیاسی تعاون کے لئے ضروری ہیں۔

ابنا: فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق شیخ علی سلمان نے کہا ہےکہ بحرین کی پارٹیاں اور گروہ ملت کی بھرپور نمائندگي کے خواہاں ہیں اور مساوات و برابری کی اساس پر سیاسی تعاون عمل میں آنا چاہیے۔ شیخ علی سلمان نے کہا کہ ملت بحرین کا احتجاج پرامن ہے۔ انہوں نے قومی سطح پر سیاسی قیدیوں کی رہائي کے لئے کوششوں کی اپیل کی۔ دراین اثنا انسانی حقوق کمیٹ کے ایک رکن سید ہادی موسوی نے العالم سے گفتگو میں کہا ہےکہ بحرین میں  ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد سے ہر روز انسانی حقوق کی پامالی گرفتاریوں اور قیدیوں کےساتھ ناروا سلوک میں اضافہ ہی ہورہا ہے۔ قابل ذکر ہے ملت بحرین روزآنہ احتجاجی مظاہرے کرکے اپنے مطالبات پر زور دے رہی ہے ۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲